ایبٹ آباد، نجی سکول کی کوسٹر کو حادثہ، 6 طالبات کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں بگنوتر بٹنگی موڑ کے مقام پر ہری پور کے نجی سکول کی کوسٹر حادثہ کا شکار ہو گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر 3 ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیں جاری کر دیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی نجی سکول کی کوسٹر میں 42 طالبات اور 8 ٹیچرز سوار تھیں۔ حادثے کا شکار 22 طالبات، 3 ٹیچرز اور کوسٹر ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
ان میں چند طالبات اور ٹیچرز کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6 طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ کوسٹر واپسی پر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا