مانسہرہ، دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، چور ایک کروڑ سے زائد کی رقم لے اڑے

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی واردات، چور ایک کروڑ کی رقم لے کر فرار ہونے میں‌کامیاب.
تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے چنار روڈ پر واقع الائیڈ بینک میں‌ڈکیتی واردات رونما ہوئی،
اس دوران عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چور ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لے کر رفو چکر ہو گئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ بینک کے عملہ کی طرف سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد اسحلہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید