چارسدہ، چالیس ہزار فلسطینی شہداء کا خون رنگ لائے گا، ڈاکٹر خالد القدومی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد القدومی کا فلسطین ریلیف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چالیس ہزار فلسطینی شہداء کا خون رنگ لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کے مسائل کا حل فلسطین کے مسئلہ کے حل میں ہے۔ بچوں اور خواتین سمیت چالیس ہزار فلسطینی شہداء کا خون رنگ لائے گا اور بہت جلد فلسطین ازاد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جلد فلسطین آزاد ہوگا اور ہم اکٹھے بیت المقدس میں نماز پڑھیں گے۔
فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد القدومی نے کہا کہ ٹو سٹیٹس فارمولا کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اہل فلسطین کی پاکستانیوں سے بہت امیدیں ہیں۔ القدس کا مسئلہ سیاسی نہیں ہماری عقیدے کا مسئلہ ہے۔
فلسطینی رہنما نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل صرف فلسطین نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے دشمن ہیں۔ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ فلسطین کے ہمسایہ ممالک سمیت عالم اسلام نے بھی اس بربریت اور انسانیت سوز مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد القدومی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کے مذموم عزائم اور مقاصد کو ناکام بنائَے گا۔

مزید پڑھیں:  لاہور: سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد وکلاء اور کارکنان گرفتار