سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ متوقع

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کا بجٹ مالی سال 25-2024 کل پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کے حوالے سے سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے کہ جبکہ اسمبلی اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی انتخابی منشور کے تناظر میں ریلیف اقدامات بجٹ میں تجویز کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئَے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی، بے نظیر مزدور کارڈ، کسان کارڈ، معمر افراد کی بہبود کے لیے گرانٹ کی تجویز سمیت تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کا بجٹ کل پیش ہوگا جس کیلئے ریلیف اقدامات خصوصی طور پر تجویز کئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق