مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، مردان کی منڈیوں میں جانور زیادہ خریدار کم

ویب ڈیسک: مہنگائی اپنی حدوں کو چھونے لگی ہے جس کے باعث آج لوگ قربانی کرنے سے بھی محروم رہ گئے۔
عید قربان پر مردان کی منڈیوں میں جانور زیادہ خریدار کم دکھائی دینے لگے ہیں۔
مہنگائی کے ستائے عوام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر مہنگائی کے علاوہ مقامی بیوپاریوں نے خودساختہ جانوروں کی قیمتیں بڑھا رکھی ہیں۔
مقامی بیوپاریوں کی خودساختہ مہنگائی کی بدولت قربانی کرنے والے قربانی جیسے مذہبی فریضَے سے محروم رہ گئے۔
اب کی بار وفاقی بجٹ سے قبل اور مابعد مہنگائی ھدوں کو چھونے لگی ہے، اس کا بین ثبوت عید قربان پر منڈیوں میں‌جانور زیادہ خریدار کم ہونا ہے.
اہالیان علاقہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس مذہبی فریضہ پر حکومت کو عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک متوسط طبقہ کا آدمی بھی قربانی کرنے سے محروم رہ گیا کیونکہ جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں، اراکین طلب