چیئرمین پیپلز پارٹی سے محمود خان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے محمود خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کے مابین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے دوران ملاقات ملکی استحکام کیلئے پیپلزپارٹی کے کردار کو سراہا۔
محمود خان کے علاوہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق ٹکٹ ہولڈر اکرام خان، افتخار احمد باچہ، ملک عابد نور، میاں سید نعیم خانی نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم