13مسافرہلاک

بھارت :مال گاڑی اور مسافر کے تصادم میں 13مسافرہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13مسافر ہلاک جبکہ30زخمی ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر ٹرین شہر اگرتلہ سے کولکتہ جارہی تھی کہ مغربی بنگال کے رنگا پانی اور نجباری سٹیشنز کے درمیان حادثیکاشکار ہوگئی۔
حادثے کے باعث کئی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں، امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، گزشتہ برس بھی ایک ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان