یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے فضل الرحمان کوحکومتی اتحاد کا فیملی ممبرقرار دیا

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اتحاد کے لیے فیملی ممبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ پی ٹی آئی کے ساتھ اجنبی نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا حکومتی اتحاد کے لیے فیملی رکن جیسے ہیں، مولانا صاحب جب یہاں آتے ہیں، فیملی ممبر لگتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ملتان کا سمجھتے ہیں وہ ہمارے دوست ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں کہ تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے اور بلاول بھٹو بھی حکومت سازی کے وقت کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی سے متعلق عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، کوشش ہے بجٹ میں ضرورت مندوں کو ریلیف دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الثانی کل ہوگی