ڈبلیو ایس ایس پی

پشاور: ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحی صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحی صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، پہلے دن آپریشن کے اختتام پر کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کرکے چونا ڈالاگیا۔
منتخب نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے عید کے پہلے دن شہر صاف رکھنے پر ڈبلیو ایس ایس پی کو خراج تحسین کیا گیا ۔
کمشنر پشاور اور سی ای او ڈبلیو ایس ایسپی ریاض محسود آپریشن کی مجموعی نگرانی کررہے ہیں ،عید کے دوسرے روز جاری آپریشن میں 2559اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ679 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھائی جارہی ہیں ۔
شہر میں آلائشیں جمع کرنے کے لئے 23کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیںچھوٹی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں کلیکشن پوائنٹس لاکر وہاں سے ڈمپنگ سائٹ لے جائی جارہی ہیں۔
ڈمپنگ سائٹ میں آلائشیں سپرے کے بعد مٹی سے ڈھانپی جارہی ہیں شہر اور ڈمپنگ سائٹ میں سپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مانیٹرنگ کے لئے پانچوں زونز میں ٹیمیں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں جبکہ نو سے زائد واٹر سپلائی عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود ہے۔
کمشنر و سی ای او ریاض محسود کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی پر ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ گلی محلوں کی بجائے صرف مقررہ مقامات پر آلائشیں پھینکیں ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید