چلتی گاڑی پر فائرنگ

پارا چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پارا چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پارا چنار کے علاقہ بوشہرہ میں پیش آیا پہلے سے تاک میں بیٹھے افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
جاں بحق ہونے والوں میں معین خان اور طائف نامی نوجوان شامل ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خیبرپختونخوا تک محدود رہنے کی ہدایت