پشاور، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کرنے والوں پر 8 روز میں 4 ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاورمیں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کرنے والوں پر گذشتہ 8 روز میں 4 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 13 جون کو رنگ روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔
ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ فضل رحیم اور وارث خان نے 200 سے زیادہ مظاہرین کے ساتھ رنگ روڈ کو بلاک رکھا۔
پولیس حکام کے مطابق دوسری ایف آئی آر18 جون کو درج کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما انعام خان، عمر دراز اور ناظم ارباب زین نے 25 کارکنوں کے ساتھ ورسک گرڈ سٹیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔
اس سلسلے میں تیسری ایف آئی آر ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہی کے پی اے جمیل خان کے خلاف درج کی گئی۔
اس ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بڑی تعدادمیں مظاہرین کے ہمراہ ہزار خوانی گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔
پولیس حکام کے مطابق چوتھی ایف آئی آر پی ٹی آئی کے خورشید خان، ثاقب پیر محمد اور مسلم لیگ ن کے ملک ظہور کے خلاف درج کی گئی جنہوں نے 300 مظاہرین کے ہمراہ عمر گل روڈکو بند کیا۔
یاد رہے کہ پشاورمیں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کرنے والوں پر گذشتہ 8 روز میں 4 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا