بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک ضلع بنوں سورانگی اڈہ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بنوں میں جاری بد امنی کے خلاف کل امن جرگہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی روکنے کیلئے ورسک روڈ پر 52جدید کیمرے نصب