شہید صحافی کے قتل کیخلاف جمرود، لنڈی کوتل اور نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: جمرود اور لنڈی کوتل پریس کلب کے زیر اہتمام شہید صحافی کے قتل کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر شہید خلیل جبران کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائَے۔
دوسری جانب لنڈی کوتل بازار میں لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں صحافیوں، بلدیاتی نمائندہ گان اور سیاسی جماعتوں کو رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت قاتلوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچائے اور شہید صحافی خلیل جبران کے بچوں کو شہید پکیج دیا جائے۔
نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے بھی خلیل جبران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو تحفظ دینے سمیت صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے، گنڈاپور