پاکستان کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملکی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت اس وقت بکھری پڑی ہے، اس حوالے سے وفاق کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار غلط ہیں ۔ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں 426.4ارب روپے ریکوری ہوئی، ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا کو قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف