امریکا میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو وارننگ جاری

ویب ڈیسک: امریکا میں شدید گرمی کے باعث شمالی اور جنوبی ریاستوں میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی امریکی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد متاثر ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق ان حالات میں حکومت کی جانب سے سپرے پارک کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس شدید گرمی کے باعث شہری سپرے پارکس یا واٹر پارکس کا رخ کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ٹھنڈے اور سائے دار مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بعض شہروں میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں‌ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے، عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان