جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خِیبر کی تحصیل جمرود میں شاہ کس روڈ پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد زاہد ولد محمد اکرام سکنہ باڑہ جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک مہینے میں یہ ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کا پانچواں واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلد لو