ہری پور، پہاڑی سے خرم نامی 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کی کرلاں شوراگ پہاڑی سے خرم نامی 29 سالہ نوجوان کی لاش پولیس نے برآمد کر کے ٹراما سنٹر منتقل کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خرم نامی 29 سالہ نوجوان کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس کی لاش پہاڑی پر پھینکی گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 29 سالہ نوجوان کی لاش ایک روز پرانی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی فضائی سفرکیلئے ٹکٹوں پرٹیکسزمیں اضافہ