اینٹی نارکاٹکس ڈے

رستم ، اینٹی نارکاٹکس ڈے پر منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں اینٹی نارکاٹکس ڈے کے موقع پر رستم پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
آگاہی واک میں رورل سرکل کے پولیس آفسران، بلدیاتی نمائندوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
اینٹی نارکاٹکس ڈے پر منشیات کے خلاف آگاہی واک ٹی ایم اے آفس سے شروع ہوکر رستم مین چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔
ایس پی رورل ڈویژن نواب خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ منشیات ایک لعنت ہے، نوجوان نسل اس سے دور رہیں۔ عوام پولیس کے ساتھ منشیات کے خلاف مہم میں تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، ہم نے 804 نافذ کر دی، علی امین گنڈاپور