حادثے کا شکار

کراچی میں‌خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں‌بحق، متعدد زخمی

کراچی میں‌خوفناک ٹریفک حادثہ، پکنک پا جاتے ہوئے بس الٹ گئی ، بس میں‌سوار 7 افراد جاں بحق ، زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹ گئی جس سے 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں‌خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں 4 بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بس میں سوار افراد پکنک منانے کیلئے جا رہے تھے کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بس الٹ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی جبکہ نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب بس حادثے کے عینی شاہد کا بتانا ہے کہ حادثہ ٹریلر کے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا جس کے بعد تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی، بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثےکے 14 زخمیوں کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ ان میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، ایران