نئَے مالی سال کے آغاز

نئَے مالی سال کے آغاز پرسٹاک مارکیٹ میں79ہزارکی حد عبور

ویب ڈیسک: نئَے مالی سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی، 100 انڈیکس 79 ہزار کی حد عبور کر گئے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس حالیہ اضافہ کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 79 ہزار 146 کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
100 انڈیکس 83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 445 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
نئَے مالی سال کے آغاز پر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 80 ہزار 59 اور کم ترین سطح 43 ہزار 404 رہی۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہر علی کی پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی تردید