اعجاز خان کی نماز جنازہ

تختہ بیگ چوکی پر حملے میں شہید اہلکار اعجاز خان کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: تختہ بیگ چوکی پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں ادا کردی گئی۔
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ معززین و شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے شہید کو سلامی پیش کی گئی ۔
شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
ڈی پی اونے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شرپسند عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں خسرہ بیماری بے قابو، 6 بچے جاں بحق