لنڈی کوتل دھرنا

لنڈی کوتل : چاروازگئی کے مقام پر بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل کے تمام اقوام نے چاروازگئی کے مقام پر بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔
دھرنے میں خیبر سیاسی اتحاد کے رہنما، بلدیاتی نمائندہ گان، قومی مشران اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر امن کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں، لنڈی کوتل میں ایک سازش کے تحت امن خراب کیا جا رہا ہے۔
دھرنا کے شرکاء نے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔
مظاہرین صحافی خلیل جبران کی گرفتاری اورشہید کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات، عدالت کا حکومت سے جواب طلب