فائرنگ اور دھماکہ

تربت میں فائرنگ اور دھماکہ ،خواتین سمیت3افراد جاں بحق،1زخمی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع تربت میں فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعہ ضلع تربیت کے علاقہ علاقے گیبن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد علی زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر خاندان کے دیگر افراد عیادت کے لئے ہسپتال جانے کے لئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلے تو پہلے سے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین بی بی آسیہ، بی بی عائشہ اور ایک شخص نظر محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جب کہ لاشیں قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیا لانگو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے اور انہیں سزا دلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ، سرچ آپریشن شروع