پیپلزپارٹی مطالبہ

پیپلزپارٹی کا گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کو نہیں چھوڑا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں زہرآلود گفتگو کی ہے، متحدہ قومی موومنٹ شہید بھٹو کیخلاف نفرت انگیز بیان پر معافی مانگے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نوجوان نسل کے ہاتھ میں اسلحہ دیا، بلدیہ میں لوگوں کو صرف بھتے کے لئے زندہ جلا دیا گیا تھا۔
صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو پیپلزپارٹی پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلب