عوام پاکستان پارٹی

نئی سیاسی جماعت ”عوام پاکستان پارٹی ”لانچ کردی گئی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنمائوں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت ”عوام پاکستان پارٹی ” لانچ کردی گئی ۔
اسلام آباد میں منعقدہ لانچنگ تقریب میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر کے ہی سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر رہنما شریک تھے۔
نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ بدلیں گے نظام رکھا گیا ہے، جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔
رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر منتخب کیا گیا، مفتاح اسماعیل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی