پاکستان پر بیرونی قرضہ

پاکستان پر بیرونی قرضہ 130ارب ڈالرز سے بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان پر بیرونی قرضہ 130ارب ڈالرز سے بڑھ گیا جس میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرض 130ارب ڈالرز تجاوز کرگیا،
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جاری منصوبوں کی کل تعداد 298ہے، کثیر جہتی منصوبوں کی کل تعداد 146ہے، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے متعلق امور وزارت خزانہ دیکھتی ہے۔
بانڈز سرٹیفکیٹس سے متعلق امور بھی براہ راست وزارت خزانہ دیکھتی ہے۔
بریفنگ کے مطابق ایکسٹرنل ڈویلپمنٹ اسسٹنس اور شاٹ ٹرم اسسٹنس اے ڈی دیکھتی ہے، ڈیٹ مینجمنٹ عمل میں وزارت خزانہ، مرکزی بینک اور ای اے ڈی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب