محرم الحرام اور مون سون بارشوں

محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے کے فنڈ جاری

ویب ڈیسک: محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے کے فنڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محرم الحرام اور بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو محرم الحرام میں امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے 162 ملین روپے، مون سون بارشوں سے بچنے اور نقصانات کے ازالے کیلئے پی ڈی ایم اے کو 1250 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کمشنر کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو 70 ملین جاری کرنے سمیت ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کو بھی 15 اعشاریہ 5 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ مون سون بارشوں کے نقصانات کیلئے مختلف اضلاع کو 105 اعشاریہ 8 ملین روپے جبکہ سیلاب سے بچنے کیلئے بھی 100 ملین روپے کا اضافی فنڈ ریلیز کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان فنڈز کے اجراء کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مشاورت جاری ہے جلد ہی خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں جہاں ایک طرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا وہیں حکومت کی جانب سے اضافہ فنڈز بھی جاری کر کے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا