تمام تاجروں کی یکساں خدمت

تمام تاجروں کی یکساں خدمت کرینگے، نومنتخب صدر حمید خان کا عزم

تمام تاجروں کی یکساں خدمت کرینگے، دوسری دفعہ تاجروں کا اعتماد سابقہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔ حمید خان
ویب ڈیسک: تمام تاجروں کی یکساں خدمت کرینگے، دوسری دفعہ تاجروں کا اعتماد سابقہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔
ان خیالات کا اظہار سخاکوٹ بازار کے تاجروں کے متحدہ ٹریڈ یونین پینل کی کامیابی پر ریلی کے دوران نومنتخب صدر حمید خان نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی خدمت ہی ہمارا اہم فریضہ ہے ، دوسری دفعہ تاجروں کا اعتماد سابقہ کارکردگی کا اعتراف ہے۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ تاجروں کی خدمت کا جذبہ اب بھی وہی ہے جو پہلے تھا بلکہ اب اس میں مزید تیزی لانا ہوگی۔ انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے کسی کے ساتھ غیر مساویانہ رویہ اختیار نہیں کریں۔
یاد رہے کہ سخاکوٹ ٹریڈ یونین کے انتخابات میں کامیابی پر سخاکوٹ بازار کے تاجروں نے بازار میں ریلی نکالی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں صدارت کے لئے مختلف پینل کےتین امیدوار میدان میں تھے، تینوں پینل میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ اس دوران متحدہ ٹریڈ یونین پینل کے امیدوار حمید خان نے 697 ووٹ لیکر میدان مار لیا۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کے جملہ مسائل کے حل میں‌کسی قسم کی سستی نہیں برتی جائیگی چاہے وہ کسی بھی پینل کا حصہ ہو.
ریلی کے شرکاء نے بھی اس موقع پرحمد خان کی کامیابی پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاجر برادری کیلئے نیک فال قرار دیدیا.
نو منتخب صدر حمید خان نے ریلی شرکاء کے ہمراہ تمام تاجروں سے اس موقع پر ملاقات کی اور ان کی بھر پور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا.

مزید پڑھیں:  پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم