جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیامہمبارےہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہنگامی اجلاس 9 جولائی کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس کے سلسلے میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں۔ ان کیخلاف سوشل میڈیا بدنیتی پر مبنی ہے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کا بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کیریئر شاندار رہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کئی شکایات موصول ہو چکی ہیں جس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا. اب کی بار اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک احتجاج کرنا ہے، عمران خان کی ہدایت