امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے برتھ ڈے پارٹی میں شریک 4 افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر فلورنس میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں برتھ ڈے پارٹی چل رہی تھی کہ اچانک ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے خوشی کا سماں غم میں بدل گیا۔
اس دوران 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اس دوران کار حادثے میں مارا گیا۔
واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گھر میں سالگرہ تقریب جاری تھی کہ مسلح شخص نے ان پر اندھا دھند فائر کھول دیا جس سے خوشی غم میں‌بدل گئی.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں، اراکین طلب