مجھے بند کرنا آسان نہیں

مجھے بند کرنا آسان نہیں، ہمیشہ حق بات کی، پرویز خٹک

مجھے بند کرنا آسان نہیں، کوئی مائی کا لال مجھے اپنے صوبے میں بند نہیں کر سکتا یہ میرا علاقہ ہے، ہمیشہ حق بات کی، پرویز خٹک
ویب ڈسیک: مجھے بند کرنا آسان نہیں، عمران خان ہوں یا کوئی اور گواہی کے لئے بلایا گیا تو حق کی گواہی دونگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایک نجی تقریب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو دیکھا ہے اور جو واقعات میرے سامنے پیش آئے، سب بتانے کے لئے تیار ہوں۔ نوشہرہ اللہ تعالی کی زات کے علاوہ کسی سے نہء ڈرتا۔ 2013 میں اپنی محنت سے حکومت بنائی تھی، اس میں مجھ پر کسی کا احسان نہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ نیب کے نوٹس ملتے رہے ہیں اور قانون کے مطابق مقابلہ کیا۔ علی آمین گنڈاپور بھی اس وقت کابینہ کا حصے تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے، کوئی مائی کا لال مجھے نہیں روک سکتا۔
نوشہرہ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ میں کسی کے خلاف نہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے۔
پرویز خٹک نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے نہ بولوں گا، میں علی امین گنڈاپور کو اور علی امین مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سچ برداشت نہیں کر سکتے، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر مشتمل حکومت بنائی، کسی نے احسان کر کے وزیرِاعلیٰ نہیں بنایا۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، راستے نہ روکے جائیں، شوکت یوسفزئی