سکردو میں سیلاب نے تباہی

سکردو میں سیلاب نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد بے گھر

ویب ڈیسک: سکردو میں سیلاب نے تباہی مچا دی، گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب سے دو درجن سے زائد مکانات اور سیکڑوں کنال اراضی پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔
گلیشیئر پگھلنے سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے برگی نالے کے قریب واقع متعدد دیہات اور پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے چینلز بھی متاثر ہوئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں کو نقصان پہنچنے سے درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب سکردو کے ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوگوں نے نالے پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس سے پانی کا راستہ بند ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ سکردو میں سیلاب نے تباہی مچا رکحی ہے جس کی سب سے بڑی ذمہ داری تجاوزات کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں پانی سے نقصانات ہوئے، تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گرمی کی شدت میں‌اضافہ سے گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں سیلابی صورت پیدا ہو گئی تاہم اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا جانے لگا ہے کہ اس تباہی کی ذمہ داری گلیشیئر پگھلنے کی بجائے تجاوزات کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے .

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن کے رہنماء اختیار ولی کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی دھمکی