ناران میں‌ گاڑی کو حادثہ

ناران میں‌ گاڑی کو حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، 3 بچے زخمی

ویب ڈیسک: ناران میں‌ گاڑی کو حادثہ ، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے سوار افراد میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔
ضلع مانسہرہ کے علاقے بابوسرٹاپ سے واپسی پر لولوسر جھیل کے قریب گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ اس دوران گاڑی میں سوار دو افراد میں بیوی جان بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔
ناران میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں لاہور سے تعلق رکھنے والا خاندان سوار تھا۔ ان 5 میں سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یاد رہے کہ سیاحتی مقام ناران میں‌ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث گاڑی میں‌سوار ایک ہی خاندان کے 5 میں سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
سیاحتی مقامات کو جانے سے قبل احتیاطی تدابیر کے سائن بورڈز جابجا لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیورز سے بھی محتاط سفر کی اپیل کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ان سیاحتی مقامات کو جاتے ہوئے حادثات بڑھنے لگے ہیں جو کہ باعث تشویش ہیں.
کاغان ناران ہو یا گلیات، یا پھر ہنزہ و دیگر مقامات ان تمام سیاحتی مقامات کی سیر کو دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں، حکومت کو ان علاقوں میں‌انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب توجہ دینی چاہئے تاکہ حادثات کا احتمال کم سے کم ہو.

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار