پشاور میں‌تیزاب گردی

پشاور میں‌تیزاب گردی کی ایک اور واردات، خاتون اور 3 بچے زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں‌تیزاب گردی کی ایک اور واردات، خاتون سمیت 3 بچے زخمی، چہرے، ہاتھوں سمیت جسم بھی جھلس گیا. خواتین پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا.
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میٰں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچوں سمیت رکشہ میں جارہی تھی کہ ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔ آبدرہ روڈ پشاور میں‌تیزاب گردی کی اور واردات رونما ہو گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار رکشے کا تعاقب کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبدرہ روڈ چوک پر پہنچتے ہی نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے رکشے میں موجود خواتین پر تیزاب پھینک دیا اور اس کے ساتھ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکشے میں سوار خواتین کے چہرے جھلس گئے تھے، جو ہسپتال میں زیر لاج ہیں، اس واقعے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی ٹاون تھانہ میں درج مقدمہ کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 4افرادرکشہ میں جا رہے تھے کہ ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق تیزب کے باعث 28سالہ خاتون سمیت تین بچے جھلس کر زخمی ہوئے، مجروحین نجی ہسپتال کے قریب رکشہ میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اس دوران دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینکا۔
تیزاب پھینکنے سے خواتین اور بچوں کے چہرے، ہاتھوں سمیت دیگر جسم بھی جھلس گیا۔ خاتون نے تیزب گردی کے واقعہ کا الزام اپنے سابقہ شوہر پر لگا دیا ہے۔
مجروحہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کام میرے شوہر اوراس کے ڈرائیو کی ایما پر ملزمان نے کیا ہے، اس سے قبل میرے شوہر نے مجھے باربار جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان