عمران خان کی بیٹوں سے واٹس

عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات چیت کرانے کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسترد کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
سابق وزیر اعظم کی درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں۔
جیل انتظامیہ نے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔
بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی استدعا جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں مسترد کر دی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ انہیں بیٹوں سے وٹس ایپ پر بات چیت کی اجازت دی جائے.
ان کی اس درخواست پر عدالت نے جیل انتظامیہ سے بھی جواب طلب کیا جس میں‌انہوں نے ایسا قانون موجود نہ ہونے کی وضاحت کر دی.

مزید پڑھیں:  مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں