جرمن شہر کا نام ٹیلر سوئفٹ

جرمن شہر کا نام ٹیلر سوئفٹ سے منسوب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جرمن شہر کا نام ٹیلر سوئفٹ سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس بات کا فیصلہ معروف گلوکارہ کی جرمن شہر گیلسن کرچن آمد پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ جرمن شہر گیلسن کرچن میں 17 سے 19 جولائی تک 3 کنسرٹس میں پرفارم کرنے والی ہیں۔
ان کے ہزاروں مداح جنہیں سوفٹیز کہا جاتا ہے کی ان ایونٹس شرکت متوقع ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کے ایک فین نے اس حوالے سے مہم چلائی اور میئر کو خط لکھ کر درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے گلوکارہ کے اعزاز میں شہر کا نام گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے منسوب کر دیا گیا۔
یہ فیصلہ عارضی ہے لیکن شوبز کی دنیا سے لگاو رکھنے والوں کیلئے ایک بڑی خبر ہے خاص طور پر سوفٹیز کیلئے جنہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیلئے پہلے ہی سے مہم چلائی۔
شہر کے میئر کیرن ویلگے نے پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر شہر کا نام تبدیل کر کےسوئفٹ کرچن رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے میئرکا کہنا ہے کہ میں یقیناً بہت خوش ہوں کہ ٹیلر سوئفٹ جو اس وقت دنیا کی سب سے معروف گلوکارہ ہیں، ہمارے شہر میں 3 بار پرفارم کریں گی۔
یاد رہے کہ جرمن شہر کا نام ٹیلر سوئفٹ سے منسوب کرتے ہوئے سوءفٹ کرچن رکھ دیا گیاہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید