وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پارٹی اور صوبائی امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے جہاں، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
ملاقات کے دوران حالیہ ملکی معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی و صوبہ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تحفظات بالکل درست ہیں، لوگوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی