جماعت اسلامی مطالبہ

جماعت اسلامی نے طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا ہے ۔
باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں آپریشن نامنظور اور ہم امن چاہتے ہیں کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً پختون بیلٹ مزید آپریشنز کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہونا چاہیے، ہم امن چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن عوام اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرتے ہیں اور اس سے فائدے کے بجائے ہمیشہ نقصان ہوتا ہے، خارجہ پالیسی کو امریکی آقاں کے کہنے پر نہ چلایا جائے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا ہیں، جنگیں کھبی مسائل کا حل نہیں ہوسکتیں، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مذکرات کرنا چاہیے کیونکہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں افغانستان پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی اپنے گیارہ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھے، ہمیں تعلیم صحت کی سہولیات اور روزگار چاہیے، وام جینا چاہتے ہیں عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے