الیکشن ترمیمی بل

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی)بل 2024کی منظوری دے دیجس کے بعد اب باقاعدہ قانون کی صورت اختیار کرگیا۔
الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ترمیمی بل کی شدید مخالفت اور ایوان سے واک آٹ کیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب نئے قانون کے مطابق الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز تعینات ہو سکیں گے۔
بل کے تحت چیف الیکشن کمشنر ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے مجاز ہوں گے۔
ہائیکورٹ ججز کی ٹریبونل میں تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت کرنے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے قانون کی جگہ آرڈیننس لانے پر کڑی تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے