pervaiz career

وزیردفاع نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بڑھتے مسائل کے بارے میں افواہوں کومسترد کردیا

وزیردفاع پرویزخٹک نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بڑھتے مسائل کے بارے میں افواہوں کومسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیادقراردیاہے۔پشاورمیں کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ شاندارتعلقات ہیں اورایم کیوایم، بی این پی مینگل ، گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے تحفظات دورکرنے کیلئے ان کے ساتھ نتیجہ خیزملاقاتیں ہوئی ہیں۔پرویزخٹک نے ان ہائوس تبدیلی کوبھی مسترد کردیااورکہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اورافواہیںپھیلانے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ احتساب قوانین کے حوالے سے حزب اختلاف کے ساتھ رابطہ کیاگیاہے اور ان کی تمام تجاویز اورمشاور ت پرغورکیاجائے گا۔کشمیرکے مسئلے کے بارے میں وزیردفاع نے کہاکہ قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدمیں ان کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی متنازعہ قانون سازی نے بھارت کی تمام اقلیتوں کوان کے ظالمانہ دورحکومت کے خلاف متحدکردیاہے۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی تباہی کے دہانے پر ہے،اقوام متحدہ