eeaf9e7342a0d077a20f395dfcb8791e3d240e5afc2b69f74870afcac3979626

آسکرایوارڈز کے چند ناقابل یقین ریکارڈز

92 ویں اکیڈمی ایوارڈز (المعروف آسکر ایوارڈز) کے فاتحین کا اعلان 9 فروری (پاکستانی وقت کے مطابق پیر کو علی الصبح) ہورہا ہے۔

آسکر ایوارڈز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور 9 دہائیوں کے دوران اس میں کئی ریکارڈز ایسے ہیں جو لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔

جیسے سب سے کم عمر فاتح سے دورانیے کے لحاظ سے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرنا۔

یہ تو پتا نہیں کہ یہ ریکارڈز برقرار رہتے ہیں یا نہیں مگر کم از کم ایک ریکارڈ ایسا ہے جو 92 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں برابر ہونے کا امکان ہے۔

سب سے معمر شخصیت جو ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی

اداکار کرسٹوفر پالمر کو 82 سال کی عمر میں فلم ‘ Beginners ‘ کے لیے آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا اور وہ سب سے زیادہ عمر میں یہ اعزاز جیتنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ انہیں 88 سال کی عمر میں آل دی منی ان دی ورلڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

سب سے کم عمر نامزدگی

1979 میں 8 سالہ جسٹن ہنری کو فلم کریمر ورسز کریمر کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور وہ کسی آسکر کے لیے نامزد ہونے والے سب سے کم عمر اداکار ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

کم عمر فاتح

1974 میں 10 سالہ ٹاٹوم اونیل نے فلم پیپرمون کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی والی فلمیں

3 فلموں کو سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، 1959 میں بن حر، 1997 میں ٹائٹینک اور 2003 میں دی لارڈ آف دی رنگز: ریٹرن آف دی کنگ، ان تینوں نے 11، گیارہ ایوارڈز اپنے نام کیے تھے،

سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلمیں

تین فلموں کو یہ اعزاز حاصل ہے جن کو 14 شعبوں کے نامزد کیا گیا، ان میں 1950 کی آل اباﺅٹ ایو، 1997 کی ٹائٹینک اور 2016 کی لالا لینڈ شامل ہیں۔

سب سے طویل فلم

آسکر کی تاریخ میں دورانیے کے لحاظ سے سب سے طویل فلم، جس نے یہ ایوارڈ جیتا، وہ 1939 کی گون ود دی ونڈ ہے، جس کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔

سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی اداکارہ

میرل اسٹریپ کو اس ایوارڈ کی تاریخ میں 21 بار نامزد کیا گیا اور 3 بار وہ اسے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے والی شخصیت

سب سے زیادہ بار والٹ ڈزنی کو 59 بار نامزد کیا گیا اور 22 بار وہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، بلکہ ایک بار تو وہ ایک ہی تقریب میں 4 ایوارڈز بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔

پہلی خاتون ڈائریکٹر

2009 میں فلم دی ہرٹ لاکر کے لیے کیتھرین بیگلو نے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور وہ ایسا کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔

صرف بالغوں کی واحد فلم جو بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتی

رٹیڈ ایکس کیٹیگری میں شامل 1969 کی مڈنائٹ کاﺅ بوائے واحد فلم ہے جو صرف بالغوں کے لیے تیار ہوئی اور بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔

بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والے سیکوئلز

ایسے صرف 2 سیکوئلز ہیں جنہوں نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، پہلی 1974 کی گاڈ فادر پارٹ 2 اور 2003 کی دی لارڈ آف دی رنگز: دی ریٹرن آف دی کنگ۔