174قیدیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لوئردیر، رہا کئے جانے والے 174قیدیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر میں رہا کئے جانے والے 174قیدیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معمولی جرائم میں ملوث عارضی بنیادوں پر رہا کیے جانے والے 174 قیدیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ جرم سے نفرت اور مجرم کی اصلاح کے لیے کوششیں کرنا ہماری معاشرتی ذمہ داریاں ہیں۔
ورکشاپ کے شرکاء نے کہا کہ اسلام میں سزا کا تصور اصلاح کی غرض سے ہے۔ جیلوں میں اصلاح کا کام نہیں ہو رہا۔
شرکاء نے مزید کہا کہ ماحول کی تبدیلی سے جرائم پیشہ عناصر کا ذہن تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع لوئردیر میں رہا کئے جانے والے 174قیدیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دل کے مریضوں کیلئے بغیر سینہ کھولے ایک اور کامیاب سرجری متعارف