خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے جس سے اب تک 2اموات سامنے آئی ہیں جبکہ پشاور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں ماہ ڈینگی کے 545نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
صوبے میں اب تک رورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 668تک پہنچ گئی ہے ۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے 24 فعال کیس موجود ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں کو اسپتال لایا گیا، سب سے زیادہ ڈینگی کیسز پشاور سے 199رپورٹ ہوئے۔
رواں ماہ ایبٹ آباد سے 98، مانسہرہ70، نوشہرہ 64 اور ہنگو سے 56 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت سوات واقعے پر سیاسی بیان بازی کررہی ہے ،بیرسٹر سیف