جعلی فارم 47 حکومت ہمیں نہیں

جعلی فارم 47 حکومت ہمیں نہیں روک سکتی، فضل حکیم، زرشاد خان

ویب ڈیسک: کاٹلنگ اور سوات سمیت شانگلہ سے بھی قافلے روانہ ہو گئے۔ کاٹلنگ سے قافلہ ڈیڈک چیٸرمین ایم پی اے زرشاد خان کی قیادت میں روانہ ہوا جس میں کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ ایم پی اے نے کہا کہ کوٸی بھی ہمیں جلسہ سے نہیں روک سکتا، جعلی فارم 47 حکومت ہمیں نہیں روک سکتی۔
زرشاد خان کا کہنا تھا کہ ساری رکاوٹیں دور کر کے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
ادھر ضلع سوات اور شانگلہ سے پی ٹی آئی جلسے صوبائی وزراء فضل حکیم اور ڈاکٹر امجد کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ ہر حال میں اسلام آباد پہنچنا ہے، پنجاب پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ دینگے۔
یاد رہے کہ ایم پی اے نے کہا کہ کوٸی بھی ہمیں جلسہ سے نہیں روک سکتا، جعلی فارم 47 حکومت ہمیں نہیں روک سکتی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق