حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ

زمینی آپریشن : اسرائیل کا حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: اسرائیل نے لبنان کے خلاف زمینی آپریشن کے دوران حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد اب تک حزب اللہ کے 250جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے مارے گئے جنگجوؤں میں کئی بٹالین اور کمپنی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل ناداو شوشانی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کی جس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج