مردان میں مخالفین کی فائرنگ

مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: مردان میں مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
واقعہ باچا خان روڈ نیو پولیس لائن کے قریب پیش آیا جہاں مخالفین نے فائرنگ کرکے 41سالہ آصف ساکن طورو کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے نعش مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اور مقتول کے درمیان عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی ۔
مقتول اور ملزمان آپس میں قریبی رشتے دار بھی بتائے جارہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، راستے نہ روکے جائیں، شوکت یوسفزئی