شاہ محمود کی درخواست ضمانت

9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کیخلاف 5مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ایڈمن جج کے تبادلے کے باعث ضمانتوں پر پیش رفت نہیں ہو سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور