شہداء کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کردی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، سینئرحاضر سروس فوجی اور سول حکام ،جوانوں اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی کو آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
جام شہادت نوش کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید ساکن ضلع فیصل آباد، لانس نائیک محمد اللہ شہیدساکن ضلع خیبر، لانس نائیک اختر زمان شہید ساکن ضلع لکی مروت، لانس نائیک شاہد اللہ شہیدساکن ضلع ٹانک، لانس نائیک یوسف علی شہید ساکن ضلع اورکزئیاور سپاہی جمیل احمد شہید ساکن ضلع سوات شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید