مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا

ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے مارشل لابھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہورہا ہے ۔
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے حکومت انہیں سہولت دے، اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور کو بھی مکمل طورپر بند کردیا ہے ہم کس کس طرح شہروں اور دیہاتوں سے گزر کر لاہور پہنچے، کنٹینرز سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ245کو لاگو کردیا ہے، فوج کو عوام کے سامنے لا کھڑا کرنا کیا اس سے حکومت کو فائدہ ہوگا، اس سے فوج و عوام کا فائدہ نہیں، ساری صورتحال کو نارمل کیاجائے، آنسو گیس، لوگوں کو تنگ و صوبہ جام کرنا قابل قبول نہیں۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم فوری طورپر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو پارٹی جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے اسے اجازت دے، پورا پنجاب پریشان ہوگیا ہے، موٹروے، جی ٹی روڈ بند ہے، بیماروں کا کیا حال ہوگا۔ پاکستانی عوام اذیت کا شکار ہیں حکومت کے پاس طاقت ہے تو وہ صورتحال کو بہتر بنائے۔
مقبوضہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو اس نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے۔
بدترین بمباری کرکے اسرائیل بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، جس میں لاکھوں زخمی و شہید ہیں، اسرائیل نے جنگ کو بڑھا دیا ہے یمن ایران پر بمباری کی تیاری کررہا ہے تاکہ عالمی جنگ شروع ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار یہ ہے کہ تمام اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائے۔ اگر عرب ممالک میں آگ لگی ہوگی تو کیا ہم بچیں گے؟۔
غزہ معاملے پر حکومت تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیتی جس پر سیاسی اختلافات بھلاکر ون پوائنٹ ایجنڈا پر بات کرتی۔
ہم غزہ کے معاملے پر بات چیت کیلئے پیپلزپارٹی اور حکومت کے پاس گئے، حکومت نے بھی 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی غزہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح بہت مضبوط پیغام دنیا کو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مارا ماری یا ہنگامہ آرائی، یا صوبے کو لاک ڈان کرنا ہے تو پھر غزہ کو کیا پیغام جائے گا۔ جماعت اسلامی عوام سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ 7اکتوبر کو 12 بجے یوم یکجہتی غزہ منائیں اور سڑکوں پر نکلیں،7 اکتوبرکو اپنے خاندان کے ہمراہ سڑکوں پر نکلیں وڈیوز بنائیں اور بتائیں دنیا کو کہ وہ غزہ کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع