علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد سے واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خیبر خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ تمام سیکورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس پی ایس پی آپریشنز خیبر پختونخوا ہاؤس میں موجود تھے ۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہائوس سے حراست میں لئے جانے کی اطلاعات تھی تاہم سرکاری ذرائع نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی تردید کی تھی ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیاتھا ۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے لزامات ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات بھی ہیں۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ